دنیا
Time 22 اکتوبر ، 2021

روس کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد ہلاک

ریازن میں دھماکا گن پواؤڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا: غیر ملکی میڈیا. فوٹو: رائٹرز
 ریازن میں دھماکا گن پواؤڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا: غیر ملکی میڈیا. فوٹو: رائٹرز

روس کے مغربی صوبے ریازن کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ریازن میں دھماکا گن پواؤڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

خبر ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے دھماکے میں 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے جبکہ روس کی وزارت ایمرجنسی نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 4 لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :