کاروبار
Time 22 اکتوبر ، 2021

ملک میں 500 ڈالر سے زیادہ کی خریداری ناممکن ہوگئی

ملک میں 500 ڈالر سے زیادہ کی خریداری ناممکن ہوگئی۔

گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے 22 اکتوبر سے ڈالر کی خریدوفروخت کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار دیا تھا۔ 

اسٹیٹ بینک کے اعلان کے بعد ملک میں آج سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا بائیو میٹرک تصدیق کا سسٹم نادرا سے منسلک نہیں ہوسکا تاہم منی چینجر 500 ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کررہے۔

اس حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا تھاکہ زرمبادلہ کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ کیلئے حل تیار کرلیا تھا اور 51 میں سے 24 کمپنیز کو حل اور تحریری معاہدہ بھیج دیا تھا۔

حکام کے مطابق 19 کمپنیز نے رابطہ کیا جس پر انہیں سسٹم سمجھایا گیا لیکن آئی ٹی انفراسٹرکچر اور صلاحیت نہ ہونےکی وجہ سے یہ 19 کمپنیز بھی واپس نہیں آئیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا نے کمپنیز کی مشکلات کے پیش نظر اب موبائل ایپ تیار کی ہے، اور چند کمپینز موبائل ایب کی ٹیسٹنگ کررہی ہیں۔

نادرا کے مطابق موبائل ایپ کے ساتھ بائیومیٹرک ڈیوائسز بھی ایکسچینج کمپنیز کو دیں گے، ایپ کے ذریعے کرنسی کی خریدوفروخت کا سارا عمل مانیٹر ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر 4 پیسے اضافے کے بعد 174 روپے ہوگئی۔