پاکستان
Time 23 اکتوبر ، 2021

اورماڑہ: ماہی گیروں نے پرفیوم میں استعمال ہونے والے مادے کیلئے وہیل کو چیر پھاڑ دیا

کراچی: اوماڑہ کے قریب سرکی کے ساحل پر مردہ حالت میں آنے والی وہیل کو ماہی گیروں نے پرفیو م میں استعمال ہونے والے مادے کے لیے چیر پھاڑ دیا۔

ماہی گیروں نے وہیل کے معدے سے نکلنے والے عنبر گرس کی تلاش کے لیے اسے کاٹ دیا۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کا کہنا ہے کہ عنبر گرس اسپرم وہیل کے معدے میں پایا جاتا ہے۔

عنبر گرس اسپرم وہیل کے معدے میں پایا جاتا ہے: معظم خان
عنبر گرس اسپرم وہیل کے معدے میں پایا جاتا ہے: معظم خان

معظم خان کا کہنا ہے کہ عنبر گرس کو پرفیومز میں استعمال کیا جاتا ہے، وہیل سے ملنے والے عنبرگرس کی مالیت ڈیڑھ سے 2کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :