کاروبار
Time 23 اکتوبر ، 2021

ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 1600 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا1600  روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 27 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1371  روپے بڑھ کر 109053 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت  1793 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :