کھیل
Time 23 اکتوبر ، 2021

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پہلے ہی میچ میں شکست

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلش ٹیم نے 56 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 9 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم میں کرس ووکس کو شامل کیا گیا تھا۔

دبئی میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے 14.2 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو محض 55 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عادل رشید 4، ٹائمل ملز، معین علی 2،2 جبکہ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

عادل رشید نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 2.2 اوورز میں محض 2 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف 8.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوس بٹلر 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اسکرین شاٹ جیو نیوز
اسکرین شاٹ جیو نیوز


مزید خبریں :