Can't connect right now! retry

دنیا
23 اکتوبر ، 2021

بھارتی وزیرداخلہ کے دورےکے موقع پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کے 3 روزہ دورے پر وادی کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیا۔

امیت شاہ کے دورےکے موقع پر وادی میں بڑی تعداد میں قابض بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

سری نگر کے مختلف علاقوں میں مزید بنکر تعمیر کیے گئے ہیں، عمارتوں پر نشانہ باز اہلکار تعینات کیےگئے ہیں۔

لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے اور  سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹوں، گاڑیوں اور تلاشی سے کشمیری سخت مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔

 کئی علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی تین روز سے منقطع ہیں،  قابض انتظامیہ نے وادی میں اضافی حفاظتی اقدامات پیر تک جاری رکھنے کا کہا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM