09 نومبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کو نکاح پرمبارک باد دی ہے۔
ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں اور انہوں نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
ان کے نکاح پر دنیا بھر سے مبارکباد دہینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی انہیں نکاح کی مبارکباد دی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں جمائما نے لکھاکہ ‘مبارک، ماشاء اللہ‘۔
خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے افسر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجرآپریشنز ہیں۔