پاکستان
Time 12 نومبر ، 2021

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو چینی کی جلد پروڈکشن کی یقین دہانی کرادی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنا کام کرے گی شوگرانڈسٹری اپنا کام کرے۔

عمران خان سے ملاقات میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 20 نومبر سے پہلے چینی کی پروڈکشن شروع کرنے کا یقین دلادیا۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکا اشرف نے بتایا کہ حکومت اور شوگر انڈسٹری کے تمام معاملات حل ہوگئے ہیں، وزیراعظم کو ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کا کہا، حکومت سے شکوہ تھا جو دور ہو گیا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ  حالات نارمل ہو جائیں گے، چینی کی قیمت کاتعین مارکیٹ فورسز کریں گی، گنےکے نرخ مقرر کرنا صوبوں کا اختیار ہے۔ 

خیال رہے کہ ملک بھر میں چینی کا بحران پیدا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں فی کلو قیمت 160 روپے تک جاپہنچی تھی۔

مزید خبریں :