کاروبار
Time 13 نومبر ، 2021

ملک میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونا آج 550 روپے سستا ہوا ہے— فوٹو: فائل
ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونا آج 550 روپے سستا ہوا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونا  آج 550 روپے سستا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 472 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار 9825 روپے ہوگئی ہے۔

22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 673 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر اضافے کے بعد 1866 ڈالر ہوگئی ہے۔