کھیل
Time 15 نومبر ، 2021

کرکٹ میچ کے دوران مقامی کلب کا کرکٹر انتقال کرگیا

وقاص خالد آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ گر گئے— فوٹو: فائل
وقاص خالد آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ گر گئے— فوٹو: فائل

لاہور میں ہونے والے کلب کرکٹ میچ کے دوران ایک کھلاڑی وقاص خالد کا حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال ہو گیا۔

مغل پورہ وائٹس کلب کے صدر خورشید احمد کے مطابق وقاص خالد آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ گر گئے ، انہیں  فوری طور پر ابتدائی طبی امداد پہنچائی گئی لیکن ان کا ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال ہو گیا۔

یہ واقعہ سینٹر ل پنجاب انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں مغل پورہ وائٹس اور باغبان پورہ ایگلٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آیا، جس کے بعد میچ روک دیا گیا۔ 

مزید خبریں :