Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
16 نومبر ، 2021

کانسرٹ میں گانا گانا حرا مانی کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے—فوٹو: انسٹاگرام/حرا مانی
حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے—فوٹو: انسٹاگرام/حرا مانی

معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو آج کل سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ معروف میوزیکل بینڈ نوری کے کانسرٹ میں گلوکار علی نور کے ہمراہ گانا 'یارا نیند آئے نہ' گارہی ہیں۔

اداکارہ کا کانسرٹ میں گانا گانا انہیں مہنگا پڑ گیا اور جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے آواز اور گانے سمیت حرا مانی کے لباس پہننے کے انداز کو مذاق کا نشانہ بناڈالا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک اور صارف نے کہا کہ انہیں نہ کپڑے پہننا آتے ہیں اور نہ ہی گانا گانا آتا ہے، ویڈیو پر کسی نے کانسرٹ کو مذاق قرار دیا تو کسی نے کہا کہ حرا ایسے گانا گارہی ہیں جیسے کسی بچے کو مائیک دے دیا ہو۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے رواں برس کے آغاز پر گلوکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اپنا پہلا گیت 'سواری' گایا تھا جسے عوام میں بے حد مقبولیت ملی تھی۔ 

مداح حرا کا پہلا گانا ریلیز ہونے کے بعد سے ان کی آواز اور گلوکاری کی بے حد تعریفیں کررہے تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM