پاکستان
Time 18 نومبر ، 2021

وسطی پنجاب میں شدید فضائی آلودگی، لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر

پنجاب کے وسطی علاقے شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں  اور  آج صبح بھی لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے سب زیادہ آلودہ شہر ہے۔

وسطی پنجاب کے اکثر شہر دنیا کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں، آج صبح بھی لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے سب زیادہ آلودہ شہر ہے  جہاں  پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 425 ہے۔

پنجاب کا ایک اور بڑا شہر ساہیوال دوسرے نمبر پر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 407 ہے،  بہاولپور میں 370 گوجرانوالہ میں 327 اور رائے ونڈ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 267 ہے۔

دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت کا دارالحکومت دوسرے نمبر پر ہے۔

نئی دہلی میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 293 ہے، چین کا شہر ووہان تیسرے اور کراچی گیارہویں نمبر پر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 160 ہے۔

مزید خبریں :