سول ایوی ایشن نے محفوظ شہری ہوابازی کیلئے ایپ متعارف کروادی

سول ایوی ایشن نے محفوظ شہری ہوابازی کیلئے ایپ متعارف کروادی

سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) نے محفوظ شہری ہوابازی سے متعلق اینڈرائیڈ ایپ متعارف کرادی جو اب پلے اسٹور  پر دستیاب ہے۔

سی اے اے کے مطابق ایپ  متعارف کروائے جانے کا مقصد عوام اور ایوی ایشن سے وابستہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کو رضاکارانہ طور پر کسی بھی واقعہ، مسئلہ یا بے قاعدگی کو بلاواسطہ  سی اے اے کو رپورٹ کرنے کے لیے آسان پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کرنے والا شخص فائلز اور تصاویر وغیرہ کے ساتھ وضاحتی ثبوت کے طور پر اپنا بیان بھی اپ لوڈ یاجمع کراسکتا ہے۔
رپورٹ کرنے والا شخص فائلز اور تصاویر وغیرہ کے ساتھ وضاحتی ثبوت کے طور پر اپنا بیان بھی اپ لوڈ یاجمع کراسکتا ہے۔

عام عوام، ہوائی سفر کرنے والے مسافر اور شہری ہوابازی سے منسلک دیگر اسٹیک ہولڈرز اب ایسے کسی بھی خطرے یا واقعے کو رپورٹ کرسکتے ہیں جو جہاز ، اس میں سوار مسافر  ائیرپورٹس اور اس کے نظام کے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہوں۔

سی اے اے کی جانب سے متعارف کرائی گئی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے ذریعے بہت سے مختلف اقسام کے خطرات، چھوٹے بڑے حادثات، ٹوٹ پھوٹ، غفلت، ذمہ داری میں کوتاہی وغیرہ کے واقعات رپورٹ کیے جاسکتے ہیں۔

عام عوام، ہوائی سفر کرنے والے مسافر اور شہری ہوابازی سے منسلک دیگر اسٹیک ہولڈرز اب ایسے کسی بھی خطرے یا واقعے کو رپورٹ کرسکتے ہیں
عام عوام، ہوائی سفر کرنے والے مسافر اور شہری ہوابازی سے منسلک دیگر اسٹیک ہولڈرز اب ایسے کسی بھی خطرے یا واقعے کو رپورٹ کرسکتے ہیں

رپورٹ کرنے والا شخص فائلز اور تصاویر وغیرہ کے ساتھ وضاحتی ثبوت کے طور پر اپنا بیان بھی اپ لوڈ یاجمع کراسکتا ہے۔

ایپ استعمال کرتے وقت رپورٹ کرنے والا شخص اپنی شناخت ظاہر کرنے کا پابند نہیں۔

شہر ی یا مسافر کسی بھی خطرے اور واقعے کی رضاکارانہ طور پر آن لائن اطلاع باآسانی پی سی اے اے ویب سائٹ www.caapakistan.com.pk یا  apps.caapakistan.com.pk:2018 پر جاکر بھی دے سکتےہیں۔

ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ سی اے اے شہری ہوابازی کو صارفین کی خواہش کے مطابق محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لیے ہمیشہ کوششیں جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :