پاکستان
Time 19 نومبر ، 2021

انتہاپسندی سے لڑنے کا معاملہ، معید یوسف کا فواد چوہدری کے بیان سے اختلاف

انتہاپسندی سے مکمل طور پر لڑنے کیلئے حکومت اور ریاست کے تیار نہ ہونے سے متعلق فواد چوہدری کے بیان سے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے اختلاف کیا ہے۔

گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت اور ریاست انتہا پسندی سے مکمل طور پر لڑنے کے لیے تیار نہیں، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کیس میں ریاست کو پیچھے ہٹنا پڑا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس بیان سے اب وزیراعظم عمران خان کے مشیر  قومی سلامتی معید یوسف نے اختلاف کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی کی میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ ریاست کی رٹ ہے  مگر مذاکرات کو موقع دیا جائے، اس سے اچھا نتیجہ نکلا اور معاملات مفاہمت کی طرف آئے۔

معید یوسف نے کہا کہ اب آپ یہ کہیں کہ ریاست کی طاقت نہیں ہے، لال مسجد کے معاملے پر تو طاقت تھی، پورا میڈیا کہتا تھا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، اسلام آباد کے بیچ میں آپ کی رٹ نہیں ہے ، جب طاقت استعمال کی گئی تو اگلے دن آپ سب کھڑے ہوگئے۔

مزید خبریں :