دنیا
Time 21 نومبر ، 2021

ایک ماہ کے احتجاج کے بعد سوڈانی فوج نے معزول وزیراعظم کو عہدے پر بحال کردیا

سوڈان میں ایک ماہ سے جاری پر تشدد مظاہروں کے بعد سوڈانی  وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو عہدے پر بحال کردیا گیا۔

 ایک ماہ سے جاری پر تشدد مظاہروں کے بعد فوجی سربراہ جنرل عبدالفتح البرہان اور سابق وزیراعظم حمدوک کے درمیان معاہدہ ہوگیا، اقتدار کی منتقلی کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کے بعد وزیراعظم حمدوک کی نظر بندی ختم ہوگئی اور انہیں عہدے پر بحال کردیا گیا۔

معاہدے کے تحت تمام سیاسی قیدیوں کوبھی رہا کردیا جائےگا، معاہدے کے تحت حمدوک عبوری دورکے لیے ٹیکنوکریٹس کی سویلین حکومت کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب سویلین اتحاد اورکئی مزاحمتی کمیٹیوں نے معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔

خیال رہےکہ سوڈانی فوج نے 25 اکتوبرکوفوجی بغاوت کے بعد وزیراعظم حمدوک کو نظربند کردیا تھا جس کے بعد سے سوڈان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔


مزید خبریں :