گزشتہ ہفتے کی شاندار اور مقبول تصاویر دیکھیں

جیو ویب آج آپ کو نومبر 2021 کے تیسرے ہفتے کی کچھ مقبول تصاویر دِکھانے جارہا ہے۔

فوٹوگرافی ایک ایسی ماہرانہ صلاحیت ہوتی ہے جو انسان کے احساسات، جذبات اور سوچ کی بھرپور عکاسی کرتی ہے، یہ ایک ایسا فن ہے جس پر جتنا کام کیا جائے اتنا کم ہے۔ کوئی بھی فوٹوگرافر اپنے پسندیدہ منظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے کیلئے ایک دِن، ایک ہفتہ یا ایک مہینہ بھی لگاسکتا ہے۔

جیو ویب آج آپ کو نومبر 2021 کے تیسرے ہفتے کی کچھ مقبول تصاویر دِکھانے جارہا ہے۔ ان تصاویر کو غور سے دیکھنے پر بلا شبہ آپ کو ان میں سمائی ایک کہانی نظر آئے گی۔

آسٹریلیا کی خاتون فٹبالر کا جشن

یہ تصویر آسٹریلوی فٹبال کھلاڑی سمنتھا کیر کی ہے—فوٹو: رائٹرز
یہ تصویر آسٹریلوی فٹبال کھلاڑی سمنتھا کیر کی ہے—فوٹو: رائٹرز

یہ تصویر  آسٹریلوی فٹبال کھلاڑی سمنتھا کیر کی ہے جنہوں نے لندن میں ہونے والی ویمنز سپر لیگ میں چیلسیا اور برمنگھم کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے میں اپنا چوتھا گول کرکے ہیٹ ٹرک کی تھی، خوشی سے سمنتھا نے ہوا میں قلا بازی لگائی اور اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

عمر رسیدہ خاتون اور میک اپ آرٹسٹ کی مسکراتی ہوئی تصویر

مذکورہ تصویر جرمنی میں یہودیوں کی نسلی کشی کے دوران زندہ رہ جانے والے افراد کے 2021 کے مقابلہ حسن سے قبل لی گئی تھی—فوٹو: رائٹرز
مذکورہ تصویر جرمنی میں یہودیوں کی نسلی کشی کے دوران زندہ رہ جانے والے افراد کے 2021 کے مقابلہ حسن سے قبل لی گئی تھی—فوٹو: رائٹرز

یہ تصویر 16 نومبر کو یروشلم میں لی گئی تھی جس میں میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ہولو کاسٹ میں بچ جانے والی 90 سالہ چنا ہیرل موجود ہیں۔ 

مذکورہ تصویر جرمنی میں یہودیوں کی نسلی کشی کے دوران زندہ رہ جانے والے افراد کے 2021 کے مقابلہ حسن سے قبل لی گئی تھی۔

سیلاب کو نظرانداز کرکے اسکول جاتی بچی

یہ منظر انڈونیشیا کے صوبے کالیمانتان کے گاؤں جرانیح کا ہے—فوٹو: رائٹرز
یہ منظر انڈونیشیا کے صوبے کالیمانتان کے گاؤں جرانیح کا ہے—فوٹو: رائٹرز

یہ منظر انڈونیشیا کے صوبے کالیمانتان کے گاؤں جرانیح کا ہے جسے کیمرا مین نے 17 نومبر کو بڑی مہارت سے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا تاکہ لوگوں کو دوسرے ممالک کی مشکلات کا بخوبی علم ہوجائے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالبہ گاؤں میں سیلابی صورتحال کے باوجود کتابوں کا بستہ کمر پر ٹانگے ٹوٹا ہوا پُل پار کررہی ہے۔

پانی میں ڈوبا گھر

برٹش کولمبیا، فوٹو: رائٹرز
برٹش کولمبیا، فوٹو: رائٹرز

یہ منظر کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کا ہے جہاں سیلاب میں ایک گھر آدھا ڈوب چکا ہے۔

سیلاب کے پانی میں ڈوبی گائے

یہ تصویر 16 نومبر کو کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں لی گئی—فوٹو: رائٹرز
یہ تصویر 16 نومبر کو کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں لی گئی—فوٹو: رائٹرز

16 نومبر کی یہ تصویر  بھی برٹش کولمبیا کی ہے جہاں طوفانی بارشوں نے معمولات زندگی کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے۔

یہ تصویر کینیڈین فوج کی جانب سے پانی میں ڈوبی ہوئی گائے کو بچاتے وقت لی گئی اس تصویر نے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔

چاند گرہن کا خوبصورت منظر

اس تصویر سے فوٹوگرافر کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے—فوٹو: رائٹرز
اس تصویر سے فوٹوگرافر کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے—فوٹو: رائٹرز

اس تصویر کی پہلی جھلک سے ہی فوٹوگرافر کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، یہ تصویر 19 نومبر کو امریکی ریاست واشنگٹن کے یادگار (Washington Monument) کی بلڈنگ کے اوپر چاند گرہن کے وقت لی گئی تھی۔

آنکھوں میں خوف لیے مہاجر بچی

یہ منظر یورپی ملک بیلاروس کے علاقے گروڈنو میں بیلاروس اور پولینڈ کے بارڈڑ پر عکسبند کیا گیا—فوٹو: رائٹرز
یہ منظر یورپی ملک بیلاروس کے علاقے گروڈنو میں بیلاروس اور پولینڈ کے بارڈڑ پر عکسبند کیا گیا—فوٹو: رائٹرز

یہ منظر یورپی ملک بیلاروس کے علاقے گروڈنو میں بیلاروس اور پولینڈ کے بارڈر پر عکس بند کیا گیا جہاں ایک مہاجر بچی کیمرے میں دیکھ رہی ہے جب کہ اس کی آنکھوں میں ڈر اور خوف کے لہراتے سائے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

خوارک کی تلاش میں موجود دریا پر سیکڑوں پرندے

تصویر سے لگتا ہے جیسے یہ کوئی پینٹنگ ہو—فوٹو: رائٹرز
تصویر سے لگتا ہے جیسے یہ کوئی پینٹنگ ہو—فوٹو: رائٹرز 

دِلوں کو موہ لینے والا یہ منظر صبح سویرے نئی دہلی میں دریائے جمنا کا ہے جس میں کشتی میں سوار کچھ افراد بہت سے پرندوں کو دانہ ڈال رہے ہیں۔ تصویر سے لگتا ہے کہ مانو یہ کوئی پینٹنگ ہو لیکن یہ حقیقی تصویر ہے جو 18 نومبر کو لی گئی تھی۔

بند آنکھوں کے ساتھ دعا مانگتی خاتون

یہ منظر 18 نومبر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا تھا—فوٹو: رائٹرز
یہ منظر 18 نومبر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا تھا—فوٹو: رائٹرز

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے مندر کی یہ تصویر بھی قابلِ ذکر ہے جہاں ایک خاتون اپنے بیٹے کے کالج میں داخلے کیلئے ہونے والے امتحانات میں کامیابی کی دعا مانگ رہی ہیں۔ یہ تصویر 18 نومبر کی ہے۔

ویکسین لگوانے کے انتظار میں کھڑے لوگ

یہ تصویر مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ہے—فوٹو: رائٹرز
یہ تصویر مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ہے—فوٹو: رائٹرز

14 نومبر کی یہ تصویر مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ہے جو اس وقت لی گئی جب متعدد افراد کووڈ 19 کی ویکسین لگوانے اسٹیشن کے باہر موجود تھے۔