کھیل
Time 22 نومبر ، 2021

ویڈیو: دھانی کی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو سے قبل والدہ سے ویڈیو کال پر گفتگو

دھانی ویڈیو کال پر اپنی والدہ سے بات کرتے ہوئے۔ فوٹو: اسکرین گریب۔
دھانی ویڈیو کال پر اپنی والدہ سے بات کرتے ہوئے۔ فوٹو: اسکرین گریب۔ 

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو سے قبل اپنی والدہ سے ویڈیو کال پر بات کی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جا رہا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آج کے میچ میں شاہنواز دھانی کے ڈیبیو کی تصدیق کر دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو سے قبل شاہنواز دھانی نے والدہ سے ویڈیو کال پر بات کی اور انہیں اپنی کامیابی کے لیے دعا کرنے کا کہا۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے بات کی ہے، وہ بہت خوش تھیں اور انہوں نے کامیابی کے لیے ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔


 آج خواب پورا ہونے جا رہا ہے: دھانی

دھانی کا کہنا تھا کہ آج میرا ڈبییو میچ ہے، میں بہت پرجوش ہوں، پوری رات مجھے نیند نہیں آئی۔

شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کھیلنے کے لیے ہر کھلاڑی انتظار کرتا ہے، مجھے آج کے دن کا انتظار تھا، میرا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے گھر والوں کے سامنے ڈیبیو کرتا، بنگلا دیش میں ہونے کی وجہ سے گھر والوں کے سامنے ڈیبیو ممکن نہیں ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہر سطح پر محنت کی ہے، لاڑکانہ کا پہلا کھلاڑی بننے جا رہا ہوں، یہ میرے لیے اور لاڑکانہ کے لیے قابل فخر بات ہے، میں ڈیبیو میچ میں مین آف دی میچ بننا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں :