کھیل
Time 22 نومبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنےکا ریکارڈ، پاکستان کرکٹ ٹیم سب سے آگے نکل گئی

فوٹو: @ICC
فوٹو: @ICC

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے شکست دے کر ایک اور اعزاز  اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں  میں سب سے زیادہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے  والی ٹیم بن گئی ہے۔

قومی ٹیم نے رواں سال 26 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 17 جیتے اور 6 ہارے ہیں جب کہ 3 میچ بے نتیجہ رہے۔

دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا ہے جس نے 23 میچ کھیل کر 15 میچ جیتے ہیں اور 8 میں شکست ہوئی ہے۔

ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے رواں سال 22 میچ کھیل کر 10 جیتے ہیں اور 12 میں اسے شکست ہوئی ہے۔


مزید خبریں :