بالی وڈ اداکارہ عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں پیش آیا، بھارتی میڈیا— فوٹو:فائل
عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں پیش آیا، بھارتی میڈیا— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں پیش آیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت عرشی خان گاڑی میں موجود تھیں اور انہیں زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عرشی خان اسپتال میں زیر علاج ہیں اور سینے میں درد کی شکایت ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں گاڑی تباہ ہوگئی تاہم گاڑی کے ائیربیگ کھلنے کے باعث اداکارہ محفوظ رہیں اور کم چوٹیں آئیں۔

مزید خبریں :