کھیل
Time 22 نومبر ، 2021

منظر عام سے غائب چینی ٹینس اسٹار سامنے آگئیں

رواں ماہ کے آغاز سے منظر عام سے غائب چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی سامنے آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر سے30 منٹ تک ویڈیو کال پر گفتگو بھی کی۔

پینگ شوئی نے بتایا کہ وہ بیجنگ میں اپنےگھرپرمحفوظ ہیں،فی الحال ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتیں۔

خیال رہے کہ چینی ٹینس اسٹار رواں ماہ کے آغازسے منظر عام سے غائب تھیں، اس سے قبل پینگ شوئی نے سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

ان کے منظر عام سے غائب ہونےکے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ان کے خیریت سے ہونے کے شواہد سامنے لائے جائیں۔


مزید خبریں :