کھیل
Time 22 نومبر ، 2021

9 ٹی ٹوئنٹی میچز ، 9 مختلف مین آف دی میچ، ویلڈن ٹیم پاکستان

9 ٹی ٹوئنٹی میچز ، 9 مختلف مین آف دی میچ، ویلڈن ٹیم پاکستان

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو 0-3 سے شکست دے دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم سیمی فائنل سے قبل تمام 5 گروپ میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام 9 میچز میں ہر بار مین آف دی میچ الگ کھلاڑی کو ملا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ہی میچ ونر ہے— فوٹو: پی سی بی
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام 9 میچز میں ہر بار مین آف دی میچ الگ کھلاڑی کو ملا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ہی میچ ونر ہے— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے جیتے گئے آخری 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرکٹرز کی فہرست جاری کی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام 9 میچز میں ہر بار مین آف دی میچ الگ کھلاڑی کو ملا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ہی میچ ونر ہے۔

31 جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے لے کر آج بنگلادیش کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی بات کی جائے تو پاکستان نے اس دوران 9 میچز جیتے اور ہر بار مختلف کھلاڑی کو مین آف دی میچ دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ مین آف دی میچ قرار پائے۔

پھر ورلڈ کپ شروع ہوگیا اور بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شاہین آفریدی، نیوزی لینڈ کے خلاف حارث رؤف، افغانستان کیخلاف آصف علی، نمیبیا کے خلاف محمد رضوان، اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس کے بعد بنگلادیش کیخلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں حسن علی، دوسرے میں فخر زمان اور تیسرے میچ میں حیدر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :