پاکستان
Time 22 نومبر ، 2021

بجلی کی بنیادی قیمت بڑھانی پڑے گی، حماد اظہر نے بھی عوام پر بجلی گرادی

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، پیٹرول پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں ہر مہینے چار روپے اضافہ ہو گا جب تک پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 30 روپے تک نہ ہو جائے۔

اِس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 9روپے 62پیسے فی لیٹر ہے۔

ایسے میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بھی عوام پر بجلی گرادی اور پریس کانفرنس میں کہاکہ چند ماہ میں بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ سخت حالات ہیں، پوری دنیامیں کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، دنیا میں مہنگائی 30 سال بلند ترین سطح پر ہے، اب ہم 200 یونٹ کی نئی تشریح کر رہے ہیں، اب 200 یونٹ وہ ہوگا جو 6 ماہ سے زیادہ اسی یونٹ میں رہےگا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھاکہ  آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم اپنے مؤقف پر کھڑے رہے، پیٹرولیم لیوی 10 ارب روپے کرنےکا کہا تھا وہ توہم نہیں کرسکیں گے، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی30 روپے تک لے کر جانی ہے۔

مزید خبریں :