دنیا
Time 23 نومبر ، 2021

بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی نے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کرلیا

بھارت کی بدنام زمانہ نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی  نے سری  نگر سے انسانی حقوق کے علمبردار خرم  پرویز کو گرفتار کرلیا۔

 کشمیر میڈیا سروس  کے مطابق این آئی اے نے  بھارتی فوج  اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ خرم پرویز کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

 کے ایم ایس کے مطابق خرم پرویز سے پہلے این آئی اے کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی اور بعدازاں انہیں باضابطہ طورپر گرفتار کرلیاگیا۔

این آئی اے  نے گرفتاری کے دوران خرم پرویز سے  موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور کچھ کتابیں بھی ضبط کرلی ہیں۔


مزید خبریں :