کھیل
Time 23 نومبر ، 2021

’آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہو‘، شاداب اور دھانی میں دلچسپ گفتگو

ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد شاداب خان نے ٹیم کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا: فائل فوٹو
ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد شاداب خان نے ٹیم کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا: فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ روز بنگلادیش کیخلاف ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد شاداب خان نے ٹیم کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا،کرکٹر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلا دیش اور تمام مداحوں کا بہترین میزبان بننے کا شکریہ جنہوں نے ہمیں گھر جیسا محسوس کروایا۔

کرکٹر نے لکھا کہ یہ شاندار تجربہ رہا جب کہ اس دوران شاداب نے دھانی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کے وزیر خارجہ کو ڈیبیو کیلئے مبارک ہو۔

دھانی نے شاداب کی ٹوئٹ پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سوال کیا کہ یہ وزیر خارجہ والا کیا سین ہے؟

جواب میں شاداب نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے ہر جگہ ہماری ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور بین الاقوامی کرکٹرز اور ٹیموں کے ساتھ اسپورٹس مین اسپرٹ دِکھایا ہے تو آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران شاہنواز دھانی کی کئی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کرتے اور بات چیت میں مصروف دکھائی دیے۔

مزید خبریں :