Can't connect right now! retry

کھیل
23 نومبر ، 2021

'سوچا ٹانگوں کو تھوڑا آرام دیدوں‘، ثانیہ کی تصویر دیکھ کر مداح حیران

فوٹو: @mirzasaniar
فوٹو: @mirzasaniar

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر  ایک دلچسپ تصویر پوسٹ کی ہے جس پر صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک جگہ پوز بنا کر بیٹھی ہوئی ہے تاہم ان کا نچلا دھڑ نظر نہیں آرہا جب کہ ساتھ ہی ایک طرف نقلی ٹانگیں رکھی ہوئی ہیں جو کہ دراصل مجسمےکا نچلا دھڑ ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے تصویر کے ساتھ دلچسپ تبصرہ بھی کیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ 'میں نے سوچا کہ اپنی ٹانگوں کو تھوڑا سا وقفہ دے دوں۔‘


ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں صارفین ردعمل دے رہے ہیں ، چند گھنٹوں میں ہی ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد پوسٹ کو لائک کرچکے ہیں اور بڑی تعداد نے اس پر تبصرہ بھی کیا ہے۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM