Can't connect right now! retry

دنیا
23 نومبر ، 2021

ملالہ کی پہلی بار شوہر کے ہمراہ تقریب میں شرکت، لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے شادی کے بعد پہلی بار شوہر عصر ملک کے ساتھ میوزک اور اسٹیج شو میں شرکت کی۔

ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر نے لندن میں فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کی جہاں یہ جوڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ملالہ اور ان کے شوہر عصر نے پہلی بار کسی تقریب میں شرکت کی ہے۔ 

میوزک اور اسٹیج شو تقریب سے حاصل ہونے والی آمدنی ملالہ یوسفزئی فنڈز میں جائے گی۔ خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی اور عصرملک کا رواں ماہ نکاح ہوا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM