دنیا
Time 23 نومبر ، 2021

کابل میں پاکستان نے افغانستان کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان نے 200 بستروں پر مشتمل ملک کا دوسرا بڑا اسپتال قائم کردیا۔

جناح اسپتال کابل  فعال ہوگیا ہے جہاں گزشتہ روزپاکستانی ڈاکٹروں نے 625 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور 34 مریضوں کی سرجری کی۔اس سے قبل پاکستانی ڈاکٹرز نےخوست میں بھی آنکھوں کا کیمپ لگایا تھا۔

 افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان صحت کے شعبہ میں افغانستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کر رہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اگلے تین دنوں میں افغان بھائی بہنوں کے لیے مفت طبی مشورہ اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں :