کھیل
Time 24 نومبر ، 2021

بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے بھی باہر

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا/ فائل فوٹو
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا/ فائل فوٹو

بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا جس میں شکیب الحسن حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر تاحال ہیم اسٹرنگ انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے شکیب الحسن میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے جب کہ وہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ان کانام پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا تھا اور ان کی شمولیت کو فٹنس سے بھی مشروط رکھا گیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کی جانب سے بھی شکیب الحسن کی عدم دستیابی کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں بھی دستیابی فٹنس سے مشروط ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :