دنیا
Time 24 نومبر ، 2021

متحدہ عرب امارات کا کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کیلئے طالبان سے رابطہ

افغان دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے طالبان سے رابطہ کیا ہے —فوٹو: فائل
افغان دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے طالبان سے رابطہ کیا ہے —فوٹو: فائل 

افغان دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے طالبان سے رابطہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کا سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے معاملے پر  بات چیت کے لیے اماراتی حکام نے حالیہ ہفتوں میں طالبان سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای افغانستان میں قطر کے سفارتی تسلط کا مقابلہ کرنے کا خواہاں ہے جبکہ  ترکی اور قطر بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ اگست میں امریکی انخلا کے بعد  قطر، ترکی کے ساتھ  مل کر افغانستان کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو چلانے میں مدد کر رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاہم  طالبان نے ابھی تک اس معاملے پر قطر کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :