پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں شدید دھند، کئی پروازیں تاخیر کا شکار

کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں صبح سویرے ہونے والی شدید دھند کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

سول ایوی ایشن فلائٹ انکوئری کے مطابق کراچی سے صبح 7 بجے اسلام آباد کی پروازیں دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ لاہور جانے والی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے پشاور جانے والی پرواز کو دوپہر ایک بجے شیڈول کر دیا گیا ہے۔

فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پروازبھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ کراچی سے استنبول جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دھند کم ہوتے ہی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کو ری شیڈول کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :