پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کو اہلخانہ نے زنجیروں سے جکڑ دیا

فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کو اہلخانہ نے زنجیروں سے باندھ دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایک اطلاع پر چک جھمرہ کے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں ایک لڑکی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ملی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ پسند کی شادی کی خواہش پر والد اور ماموں نے اسے زنجیروں سے باندھ دیا اور زبردستی شادی کسی اور سے کرا دی گئی۔

پولیس نے لڑکی کے والد اور ماموں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے والد کو گرفتار کر لیا جبکہ لڑکی کو دارالامان منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :