Can't connect right now! retry

پاکستان
25 نومبر ، 2021

صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم شخص کا حملہ

سینیئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ، خاتون صحافی عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر لاہور میں نامعلوم شخص نے حملہ کردیا۔

حملہ آور نے آہنی شے مار کر گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ دی، خاتون صحافی کو سنگین دھمکیاں بھی دیں اور فرار ہوگیا۔

صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم شخص کا حملہ

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ، بیٹی اور بہن کےساتھ شاپنگ کے لیے بازار جارہی تھیں کہ نامعلوم شخص نے حملہ کردیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے اور حملہ آور کو گرفتار کرے۔ 

لاہورکےعلاقےتاجپورہ میں نامعلوم شخص کی جانب سے عنبرین فاطہ کی گاڑی پر حملے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM