کھیل
Time 25 نومبر ، 2021

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : پاک بھارت مقابلے نے ویورشپ کے تمام ریکارڈز توڑ دیے

24 اکتوبرکو پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی —فوٹو: فائل
24 اکتوبرکو پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی —فوٹو: فائل 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021  میں پاکستان اور بھارت کے میچ نے ویور شپ کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

24 اکتوبرکو پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی، یہی مقابلہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بن گیا۔

آئی سی سی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک بھارت میچ کو 2 سو سے زائد ممالک میں نشر کیا گیا اور اس میچ کی تقریبا 10 ہزار گھنٹے کی لائیو کوریج ہوئی جبکہ اس میچ کو 16 کروڑ 70 لاکھ شائقین نے دیکھا۔

آئی سی سی کے مطابق اس میچ سے پاکستان ،بھارت ،آسٹریلیا ،انگلینڈ اور امریکا میں ویور شپ میں اضافہ ہوا۔

اس سے قبل 2016 میں ویسٹ انڈیز بھارت کا سیمی فائنل سب سےزیادہ دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :