کترینہ کو شادی میں لگائے جانیوالی مہندی کی قیمت کتنی ہے؟

کترینہ کو ان کی شادی میں راجستھان کی مشہور سوجت مہندی لگائی جائے گی۔ —فوٹو: فائل
کترینہ کو ان کی شادی میں راجستھان کی مشہور سوجت مہندی لگائی جائے گی۔ —فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں رکنے کا نام نہیں لے رہیں  اور آئے روز ان کی شادی کے حوالے سے کوئی نہ کوئی نئی خبر سامنے آرہی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ اور وکی اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جبکہ اب کترینہ کو شادی میں لگائے جانے  والی مہندی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کو ان کی شادی میں راجستھان کی مشہور سوجت مہندی لگائی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق سوجت مہندی پوری دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور اب یہ مہندی کترینہ کو تحفے کے طور پر بھیجی جائے گی جبکہ اس مہندی کی قیمت 50 ہزار سے ایک لاکھ بھارتی روپے ( یعنی 1لاکھ سے دو لاکھ روپے پاکستانی روپے سے زائد)ہے۔

تاہم اداکارہ سے اس مہندی کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی جانب سےاب تک شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :