کھیل
Time 26 نومبر ، 2021

’بنگلادیشی کھلاڑیوں کی تعریف بنتی ہے‘، پہلے دن کے اختتام پر حسن علی کا بیان

اننگز کے آغاز میں جلد وکٹیں حاصل کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے اچھی بیٹنگ کی، پاکستانی فاسٹ بولر— فوٹو:فائل
اننگز کے آغاز میں جلد وکٹیں حاصل کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے اچھی بیٹنگ کی، پاکستانی فاسٹ بولر— فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے روز اچھی بولنگ کرکے بریک تھرو لینے کی کوشش کریں گے۔

 پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز کے پہلے روز بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا تھا کہ اننگز کے آغاز میں جلد وکٹیں حاصل کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے اچھی بیٹنگ کی جس پر دونوں کھلاڑیوں کی تعریف بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ دن کے پہلے سیشن کے بعد گیند اچھا بیٹ پرآنےلگا تھا، پچ کچھ سلو ہے لیکن اچھی بولنگ کرکے بریک تھرو لینےکی کوشش کریں گے۔

حسن علی کا کہنا تھاکہ اس وقت بنگلادیش اچھی پوزیشن پر ہے، کوشش ہوگی کل آتے ہی وکٹ حاصل کریں، بنگلادیش کو جلد محدود کرلیا توہمارے بیٹرز بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے حسن علی، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :