پاکستان
Time 26 نومبر ، 2021

خودکشی یا قتل؟ ایک ہی خاندان کے 4افراد کے قتل کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا

لاہور کے علاقے فیروز والا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا۔

 پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے ، شبہ ہے کہ شاہنواز نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کی۔

  پولیس کے مطابق شاہنواز گھریلو ناچاقی پر بھی پریشان تھا اور اس کے خاندان کی دیرینہ دشمنی بھی چل رہی تھی ، پولیس تمام پہلوؤں پرتفتیش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو شاہنواز اس کی اہلیہ اور دو بچیاں مرل گاؤں میں گاڑی میں مردہ پائے گئے تھے۔

مزید خبریں :