خلیجی ائیرلائن کی زمبابوے کی فلائٹس معطل، پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں پھنس گئیں

متحدہ عرب امارات نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے— فوٹو: آئی سی سی
متحدہ عرب امارات نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے— فوٹو: آئی سی سی

کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کے خدشے پیش نظر خلیجی ائیرلائن نے زمبابوے کی فلائٹس معطل کردیں جس کے باعث پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں پھنس گئیں۔

متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے جبکہ یہ پابندی جنوبی افریقا، زمبابوے، موزمبیق اورنمیبیا سمیت دیگرملکوں پرلگائی گئی ہے۔

29 نومبر سے افریقی ملکوں سے آنے والوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خلیجی ائیرلائن کی زمبابوے فلائٹس معطل ہونے پر کرکٹ حکام پریشان ہیں۔ پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں اس وقت زمبابوے میں موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے پر آئی سی سی اور ٹیم سے رابطے میں ہے جبکہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کو معطل کرنے سمیت متعدد آپشن پر غور کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا لاجسٹک ڈپارٹمنٹ بھی مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے۔

خیال رہے کہ زمبابوے میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 کے کولیفائرز مقابلے جاری ہیں۔

مزید خبریں :