دنیا
Time 27 نومبر ، 2021

ملکہ الزبتھ اپنے ذاتی موبائل فون پر کن 2 لوگوں سے بات کرتی ہیں؟

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ دو لوگ کون ہیں؟ —فوٹو فائل
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ دو لوگ کون ہیں؟ —فوٹو فائل

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی فون کالز کے حوالے سے شاہی مبصر نے انکشاف کیا ہے۔

شاہی مبصر جوناتھن نے بتایا کہ ملکہ کے پاس شاہی نظام کو چلانے اور دیگر کام دیکھنے کے علاوہ ایک ذاتی موبائل فون ہے جسے کوئی ہیک نہیں کرسکتا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس پر صرف دو لوگوں سے ہی بات کرتی ہیں۔

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ وہ دو لوگ کون ہیں؟

جوناتھن کے مطابق ان دو لوگوں میں ان کے بیٹے شامل نہیں ہیں، جی ہاں! ملکہ جن سے اپنے ذاتی فون پر بات کرتی ہیں یا جن کی کالز کا جواب دیتی ہیں وہ ان کی بیٹی 'شہزادی این' ہیں جب کہ دوسرے شخص ملکہ کے ریسنگ منیجر 'جون وارن' ہیں۔

شہزادی این—فوٹو فائل
شہزادی این—فوٹو فائل

جوناتھن نے اس بات کا انکشاف امریکی پریزینٹر 'کرسٹینا گاری بلدی' کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کہا جاتا ہے کہ ملکہ سب سے زیادہ اپنے ریسنگ منیجر اور بیٹی سے موبائل پر بات کرتی ہیں جب کہ ملکہ الزبتھ کے پاس سام سنگ کا اینٹی ہیکر انکرپٹڈ موبائل ہے تاکہ کوئی بھی شخص ان کا فون ہیک کرکے ڈیٹا چوری نہ کرسکے۔

مینیجر ملکہ الزبتھ جون وارن—فوٹو فائل
مینیجر ملکہ الزبتھ جون وارن—فوٹو فائل

برٹش میگزین کے مطابق ملکہ الزبتھ کو گھوڑوں کا بے حد شوق ہے اور وہ گھوڑوں کی ہونے والی شاہی تقریب میں بھی حصہ لیتی ہیں، ملکہ کو گھوڑوں سے متعلق کسی قسم کی معلومات جاننی ہوں یا کوئی بھی کام ہو تو وہ پہلی فرصت میں جون وارن سے رابطہ کرتی ہیں۔

مزید خبریں :