کھیل
Time 28 نومبر ، 2021

چٹاگانگ ٹیسٹ: گیند پر تھوک لگانے پر امپائر کی حسن علی کو تنبیہ

فوٹو: اسکرین گریب / آئی سی سی
فوٹو: اسکرین گریب / آئی سی سی

چٹاگانگ میں جاری پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کی دوسری اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو امپائر نے تنبیہ کردی۔

رپورٹ کے مطابق حسن علی کو گیند پر تھوک لگانے کی وجہ سےامپائر نےتنبیہ کی ہے۔

خیال رہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث آئی سی سی نےگیند پر تھوک لگا کر اسے چمکانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واضح رہےکہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا کر  پاکستان کے خلاف 83 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔


مزید خبریں :