کھیل
Time 29 نومبر ، 2021

چٹاگانگ ٹیسٹ: شاہین کا خطرناک باؤنسر، بنگلادیشی کھلاڑی میچ سے باہر

یاسر علی 36 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوئے۔ فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو
یاسر علی 36 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوئے۔ فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو 

چٹاگانگ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خطرناک باؤنسر سے بنگلادیشی بلے باز یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم کو پاکستان پر 150 سے زائد رنز کی مجموعی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔

کھیل کے چوتھے روز ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے یاسر علی 36 رنز بیٹنگ کر رہے تھے کہ شاہین شاہ آفریدی کا تیز رفتار باؤنسر ان کے ہیلمٹ پر جا لگا۔

ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد ٹیم فزیو نے یاسر علی کو گراؤنڈ میں آکر چیک کیا اور سر میں درد محسوس ہونے کے باعث بنگلا دیشی بیٹر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

خیال رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے 330 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 44 رنز کے خسارے کے ساتھ 286 رنز  پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :