کھیل
Time 30 نومبر ، 2021

چٹاگانگ ٹیسٹ میں جیت کے باوجود شعیب اختر کی کونسی خواہش ادھوری رہ گئی؟

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد شعیب اختر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا/ فائل فوٹو
چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد شعیب اختر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی ایک خواہش پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف فتح کے باوجود ادھوری رہ گئی۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد شعیب اختر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کر سراہا  اور کہا کہ ٹیسٹ فتوحات ہمیشہ دلکش ہوتی ہیں۔ 

آخر میں شعیب اختر نے اپنی خواہش سے متعلق بتایا کہ خواہش تھی کہ عابد علی ٹیسٹ میں دوسری سنچری بھی بناتے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے 202 رنز کے ہدف کو دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

میچ کے آخری روزعابد علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئےاور 91 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

'گھر سے دور فتح حاصل کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے'

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹرننگ پِچ پر  200 رنز کا تعاقب ایک طرح کا امتحان تھا، ٹیم نے رنز کا تعاقب بہترین طریقے سے کیا، گھر سے دور فتح حاصل کرنا ہمیشہ بہت خاص ہوتا ہے۔ 

مزید خبریں :