پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2021

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر 4 روپے فی لیٹر لیوی بڑھادی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا —فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا —فوٹو: فائل 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ تو کیا لیکن ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 4 روپے لیوی بڑھا دی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی موجودہ قیمت 145روپے 82پیسے اور ڈیزل کی قیمت 142روپے62پیسے برقرار رہے گی، مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 116روپے 53پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر 114روپے 7 پیسے قیمت برقرار رہے گی ۔ 

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو حکومت نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافہ کرکے ایڈجسٹ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر چار روپے فی لیٹر لیوی بڑھا دی جس کے بعد پیٹرول پر عائد لیوی 13روپے 62 پیسے اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی فی لیٹر 13روپے14 پیسے ہو گئی۔ 

ذرائع کےمطابق حکومت نے پیٹرول پر جی ایس ٹی صفر سے بڑھا کر 1.63فیصد کردیا ہے اورڈیزل پر جی ایس ٹی 7.2فیصد سے بڑھا کر 7.37فیصد کر دیا ہے۔

مزید خبریں :