پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2021

پی این ایس سی کے جہازوں کی خریداری پر ٹیکس عائد

کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے جہازوں کی خریداری پر سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کو مطلوبہ جہاز پر تقریبا 1 ارب روپے سیلز ٹیکس لگے گا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق رواں سال پی این ایس سی کے جہاز کی خریداری میں تاخیر کی گئی، تاخیر کے سبب عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں اور حکومت نے نیا ٹیکس بھی لگا دیا۔

مزید خبریں :