پاکستان
Time 01 دسمبر ، 2021

پیپلزپارٹی کا مہنگائی اورتیل کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی نے مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں ہدایت کی ہے کہ 10 دسمبر کو کراچی ،لاہور ،پشاور سمیت شہروں اور ہرگاؤں میں احتجاج کیا جائے اور  مرکزی شاہراہیں بند کی جائیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 17 دسمبرکوگیس کی قلت کےتمام ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں مظاہرےکیےجائیں گے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیاجائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پرپیٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قمیتیں برقرار ہیں جبکہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

مزید خبریں :