پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2021

آئی ایم ایف نےقرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے: گورنر پنجاب

لندن: گورنر پنجاب چوہدری سرور  کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ  پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض کےبدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا۔

دوسری جانب گورنر پنجاب کی پارٹی سے ناراضگی سے متعلق سوال پر تحریک انصاف کے رہنما انیل مسرت نےکہاکہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے ، کوئی ایسی بات نہیں ، محمد سرور پرانے ساتھی ہیں،ناراض نہیں لگتے، یہ آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

انیل مسرت کا کہنا تھا کہ  عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔

مزید خبریں :