کھیل
Time 02 دسمبر ، 2021

افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ نے اچانک عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اس سے قبل جنوبی افریقا کے سابق کرکٹ لانس کلیوزنر نے بطور ہیڈ کوچ اپنے کانٹریکٹ میں توسیع سے انکار کیا تھا/ فائل فوٹو
اس سے قبل جنوبی افریقا کے سابق کرکٹ لانس کلیوزنر نے بطور ہیڈ کوچ اپنے کانٹریکٹ میں توسیع سے انکار کیا تھا/ فائل فوٹو

افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ شان ٹیٹ اچانک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر لانس کلیوزنرنے گزشتہ روز بطور ہیڈ کوچ افغان کرکٹ ٹیم اپنے کانٹریکٹ میں توسیع سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اب اچانک بولنگ کنسلٹنٹ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شان ٹیٹ افغان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا بورڈ سے سال کے آخر تک معاہدہ تھا لیکن گزشتہ روز وہ اچانک ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے اور فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اپنے مختصر بیان میں شان ٹیٹ نے کہا کہ افغان ٹیم کے ساتھ کام کو انجوائے کیا اور خاص طور پر نوجوانوں نے متاثر کیا جس سے ذاتی طورپر سمجھتا ہوں کہ افغان ٹیم کا مستقبل اچھا ہے جب کہ اپنے دور میں لانس کلیوزنرجیسے کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیڈ کوچ کا ساتھ بھی خوشگوار رہا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا اور ان کے کانٹریکٹ کی معیاد پانچ ماہ تک تھی۔

مزید خبریں :