02 دسمبر ، 2021
بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی بگ باس 15 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری دینے والی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی سے جھگڑ پڑیں۔
بھارتی چینل کلرز ٹی وی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بگ باس کی آج نشر کی جانے والی قسط کا پرومو جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمیتا اور دیوولینا کا آپس میں شدید جھگڑا ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں شمیتا اور دیوولینا کے علاوہ پروگرام کے دیگر امیدواروں کو بھی جھگڑے میں شامل دیکھا جاسکتا ہے تاہم شمیتا اپنے اس جھگڑے کے بعد بے ہوش ہوگئیں جس پر اداکار کرن کندرا نے انہیں اٹھایا اور میڈیکل روم تک پہنچایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شمیتا کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں شو میں واپس بھیج دیا گیا۔