معروف ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے اداکار کی لاش برآمد

معروف ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے اداکار کی لاش برآمد

بھارتی ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے مرکزی کردار ’منّا بھیا‘ کے دوست ’للت‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار براہما مشرا کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اداکار کی لاش ممبئی کے علاقے ورسووا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ براہما مشرا کی لاش باتھ کے فرش پر پڑی تھی اور شبہ ہے کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی البتہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے لاک تھا اور فی الحال حادثاتی موت کا مقدمہ کرلیا گیا ہے۔

براہما مشرا کی موت پر ایمازون پرائم ویڈیو (جس پر مرزا پور کے دو سیزن نشر کیے گئے) کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ منا بھیا کا کردار ادا کرنے والے اداکار دیویندو نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمار للت اب نہیں رہا، سب اس کے لیے دعا کریں۔‘


اس کے ساتھ ساتھ ویب سیریز مرزا پور میں گڈو پنڈٹ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاری علی فضل نے بھی براہما شرما کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی پوسٹ پر اداکار کی گرل فرینڈ رچا چڈا نے بھی اظہار افسوس کیا۔



مزید خبریں :