پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2021

14 منزلہ اور 1400 کمروں پر مشتمل محل نما بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا

14 منزلہ اور 1400 کمروں  پر مشتمل محل نما ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 14 منزلہ محل نما بحری جہاز میں چودہ سو کمرے ہیں جبکہ اس میں 7 اسٹار ہوٹل ، شاپنگ مال ،گیپمنگ زون اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق شپ بریکنگ کیلئے خریدے جانے والے جہاز کو  تفریح گاہ بنانے کا امکان ہے ۔

رپورٹس کے مطابق 56ہزار 800 ٹن کا  بحری جہاز  1992 میں متعارف کرایا گیا تھا جسے اطالوی جہاز سازوں نے بنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی نجی کمپنی نے بحری جہاز کو شپ بریکنگ کے لیے خریدا، تاہم اب اسے ہوٹل یا کروز کے لیے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی نے  گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز ہونےوالے اس کروز شپ کو   پورٹ گرینڈ کے قریب لنگر انداز کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

مزید خبریں :