پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2021

بھارت گندم افغانستان لے جانے سے پیچھے ہٹ گیا

بھارت گندم افغانستان لے جانے سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت اپنے ٹرکوں پر گندم افغانستان بھیجنا اور سکیورٹی پاکستان سے چاہتا ہے۔

ذرائع کےمطا بق  پاکستان نے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم  افغانستان لے جانے کے لیے ڈبلیو ایف پی کی خدمات کی تجویز دی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان چاہتے ہیں کہ افغانستان کو جلد سے جلد گندم کی ترسیل کی جائے۔ 

اسی حوالے سے پاکستان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایف پی کے ساتھ سارے معاملات بھارت طے کرے ، ڈبلیو ایف پی اقوام متحدہ کا ادارہ ہے جو بہتر طور پر ترسیل کر سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے گندم افغانستان لے جانے کے لیے طریقہ کار وزیراعظم اور کابینہ نے منظور کیا۔

مزید خبریں :